ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شیموگہ : بیلوں کے جشن میں زخمی ہوئے  دو افراد ہوگئے فوت 

شیموگہ : بیلوں کے جشن میں زخمی ہوئے  دو افراد ہوگئے فوت 

Tue, 17 Jan 2023 12:30:27    S.O. News Service

شیموگہ ،17 / جنوری (ایس او نیوز) شیموگہ ضلع میں سنکرانتی کے موقع پر منعقدہ بیلوں کے جشن 'ہوری ہبّا' کے دوران الگ الگ مقامات پر زخمی ہوئے دونوں افراد نے  میگان ڈسٹرکٹ ہاسپٹل میں دم توڑ دیا ۔
    
'ہوری ہبّا' جسے 'ہٹّی ہبّا' بھی کہا جاتا ہے ، بیلوں کا جشن ہوتا ہے  جس میں انسانوں اور بیلوں کی دوڑ کا  مقابلہ ہوتا ہے اور شیموگہ ، ہاویری , ہانگل وغیرہ  کے علاوہ ضلع اتر کنڑا کے دیہی مقامات پر سنکرانتی اور دیپاولی کے مواقع پر بڑے جوش و خروش کے ساتھ  منایا جاتا ہے ۔ اس مقابلے میں درجنوں تربیت یافتہ اور سجے سجائے بیلوں کے گلے میں نقد رقم ، انعامات اور کھوپرا وغیرہ باندھ کر ہجوم کے اندر دوڑایا جاتا ہے اور ہجوم میں موجود افراد بیلوں کی مار سے بچتے ہوئے ان کی سینگوں یا گلے میں باندھی گئی اشیاء چھین لینے کی کوشش کرتے ہیں ۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ امسال منعقدہ اس ہوری ہبّا کے دوران شیرالکوپّہ کے قریب مالور گاوں میں رنگناتھ نامی ایک 24 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ اسی طرح شیموگہ کے کنگنا ہلّی میں بیلوں کا جشن دیکھنے کے لئے گئے ہوئے لوکیش نامی شخص کے سینے میں بیل نے اپنے سینگ گھونپ دئے تھے جس کی وجہ سے وہ سنگین طور پر زخمی ہوگیا تھا ۔ ان دونوں زخمیوں کو شیموگہ کے میگان ڈسٹرکٹ ہاسپٹل میں داخل کیا گیا تھا ۔ لیکن علاج کارگر نہیں ہوا اور دونوں نے دم توڑ دیا ۔ 
    
پولیس نے ہوری ہبّا منعقد کرنے والے منتظمین کے خلاف کیس درج کر لیا ہے ۔


Share: